ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کی25 مذہبی تنظیموں نے آزادی مارچ کی مخالفت کردی

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے اس سے ملک کو نقصان ہوگا
مدارس سیاسی مقاصد کیلئے استعما ل نہیں ہوں گے‘صاحبزادہ حامد رضانے مارچ کو ملک دشمنی قرار دیدیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کی 25 مذہبی تنظیموں نے آزادی مارچ کی مخالفت کردی،اہلسنت علماء کرام نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے،تنظیمات اہلسنّت پاکستان آزادی مارچ کا حصہ نہیں بنے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ بنوریہ کراچی اور متحدہ پاکستان کونسل کے بعد ملک کی مزید 25 مذہبی تنظیموں نے آزادی مارچ کی مخالفت کردی ہے۔اہلسنت پاکستان کے علماء کرام نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے۔ اہلسنت پاکستان کا اتحاد 25 تنظیموں پر مشتمل ہے، صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ مدارس سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی اور بیرونی مسائل سے دوچار ہے ، کشمیر کا ایشو سے بڑا مسئلہ ہے۔27 اکتوبر کو کشمیریوں بھائیوں ے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجود صورتحال میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے والی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں