ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر :کرفیو کا 80 واں دن،بھارتی دہشت گردی جاری

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کو مسلسل 80 واں روز ہے، جبکہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی بھی جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، کھانے پینے کی اشیاء نہ ملنے کے سبب کشمیری شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیاں اور جبر مسلسل جاری ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بیمار افراد کو دوا اور ڈاکٹر میسر نہیں، جس سے اسپتالوں میں زیرِ علاج بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مقبوضہ وادی میں تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، وادی میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں