English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی، مسوڑوں سے خون آنا شروع ہوگیا

سابق وزیر اعظم کے جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہنا بڑے خطرے کی علامت ہے، ڈاکٹرز
ڈاکٹرز نے دوبارہ ٹیسٹ کیا‘نواشریف کو اب تک بلڈ سیلز کی 5 میگا کٹس لگائی جاچکی ہیں‘اسپتال ذرائع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نوازشریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہوگیا جسے ڈاکٹرز نے خطرے کی علامت قرار دے دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہوگیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہنا بڑے خطرے کی علامت ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مسوڑوں سے خو ن آنے کے بعد پلیٹ لیٹس سیلزمعمول سے کم ہوئے جس کی روشنی میں ڈاکٹرز نے مریض کا دوبارہ ٹیسٹ کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم ہوکر 28000 سے 7000 ہزار تک پہنچ گئے، انہیں اب تک بلڈ سیلز کی 5 میگا کٹس لگائی جاچکی ہیں۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر نوازشریف کو طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی، اس سے قبل شہبازشریف کی بڑے بھائی سے ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ہوئی۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف سروسز اسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں، انہوں نے بیرونِ ملک جانے کی خواہش کا اظہارنہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے