مریم نواز والد نواز شریف کے کمرے سے ملحقہ وی وی آئی پی روم میں رہیں گی
نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسما نواز کو پاکستان بلالیا گیا ہے،ذرائع
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف سے ملاقات کے بعد مریم نوازکی طبیعت بھی خراب ہوگئی، مریم نواز کو بھی سروسز اسپتال میں داخل کرلیا گیا، مریم نواز کو والد سے ملاقات کیلئے سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال پہنچیں اور اپنے والد سے ملاقات کی جس کے بعد کی طبیعت بھی خراب ہوگئی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز والد کے کمرے سے ملحقہ وی وی آئی پی روم میں رہیں گی، مریم نواز شریف کا اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسما نواز کو پاکستان بلالیا گیا ہے، اسمانواز صبح لندن سے پاکستان پہنچیں گی۔

