English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت، میڈیا اور پارلیمنٹ سب ریموٹ کنٹرول سے چل رہے ہیں، بلاول بھٹو

صوبوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں، اب یہ کراچی پر قبضہ بھی کرنا چاہتے ہیں‘چیئرمین پیپلز پارٹی
عمران خان تو ظالم سندھ دشمن ہیں اور یہ ستارے والے بھی دھرتی کے غدار ہیں‘جلسے سے خطاب
اسلام کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں عدالت،میڈیا اور پارلیمان سب ریموٹ کنٹرول سے چل رہے ہیں۔صوبوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں، اب یہ کراچی پر قبضہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان تو ظالم سندھ دشمن ہیں اور یہ ستارے والے بھی دھرتی کے غدار ہیں۔اسلام کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں تھر کی عوام سے مخاطب ہوں، اس دھرتی کو دنیا صحرائے تھر کے نام سے جانتی ہے، تھر امن و مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ملک میں کوئی آئین نہیں تھا، عوام کے پاس حقوق نہیں تھے، شہید ذوالفقار بھٹو نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنا یا، جب ظالم ضیاء نے آمریت قائم کرکے قائد عوام کا عدالتی قتل کیا تو شہید بی بی اپنی عوام کی جدوجہد کے لیے عوام کی آواز بنیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر ظالم، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور آمریت کی پیداوار کا راج ہے، آج عوام کی حقوق صلب کئے جارہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ آپ کے حقوق پر سودا کرتے ہیں تاہم میں نکلا ہوں ان کو گرانے کے لیے، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ہٹانے کے لیے نکلا ہوں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ کٹھ پتلی ستارے والے، عمران خان کی پالیسی کا ساتھ دے رہے ہیں، اب جمہوریت خطرے میں ہے، آپ میرے ساتھ ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں روک سکے گی، اس کٹھ پتلی کو گرائیں گے اور عوام کے مسائل کا حل نکالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے