English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ناجائز حکومت کو گھر جانا ہوگا، فضل الرحمان

ہم عوامی طاقت ساتھ لیکر چل رہے ہیںاورعوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے
ہمیں بھارت کے نام پر بلیک میل نہ کیا جائے، عمران خان کشمیر کے ماموں یا چاچو نہ بنیں، سربراہ جے یو آئی
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن پرویز الٰہی کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ‘آذادی مارچ پر بات چیت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آذادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں بھارت کے نام پر بلیک میل نہ کیا جائے، عمران خان خود بیرونی ایجنٹ ہیں، وہ کشمیر کے ماموں یا چاچو نہ بنیں ہم کشمیر کے محافظ ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ ناجائزحکومت ہے اور انہیں گھر جانا ہوگا۔ ہم عوامی طاقت ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی طاقت ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، پورے ملک نے اسلام آباد میں مارچ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں ہے، حکمرانوں کو واپس ان کے گھر بھیج کرہی دم لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے