English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی اجازت کے بعدمریم نواز کی اسپتال میں زیر علاج نوازشریف سے ملاقات

مریم نواز کو پیرول پر رہائی کی خصوصی اجازت پر والد کی عیادت کے لئے سخت سیکیورٹی میں اسپتال لایا گیا
دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور حوصلہ بڑھایا‘ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی‘محکمہ داخلہ پنجاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت ملنے پر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے اسپتال میں ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت کے بعد مریم نواز کو جیل سے سخت سیکیورٹی میں سروسز اسپتال پہنچیں، جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ جیل رولز کے مطابق خواتین قیدی مغرب کے بعد جیل سے باہر نہیں جا سکتیں تاہم مریم نواز کو پیرول پر رہائی کی خصوصی اجازت پر والد کی عیادت کے لئے اسپتال لایا گیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پنجاب حکومت کی خصوصی اجازت کے بعد اپنے والد سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور دونوں نے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو دی جانے والی علاج معالجے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔محکمہ داخلہ کی ہدایت کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلیفون پرانہیں مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کی اسپتال میں زیرعلاج نوازشریف سے ملاقات کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے