اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماضی کی حکومتوں کی جانب سے لیاگیا دس ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر دیا ، ہم نہ کھاتے ہیں نہ کھانے دیتے ہیں ، جو کھا چکے ،ان سے بھی نکلوائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹر زمیں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزارت سنبھالنے کے بعد کرپشن بے نقاب کرکے 10ارب ریکور کئے ، ریاست کا ایک ایک پیسہ بچانے کی جتنی کوشش کرسکتا ہوں کررہا ہوں،عمران خان کی حکومت بنی تو کوئی ادارہ ایسا نہ تھا جو پرافٹ میں ہو تمام ادارے خسارے میں تھے ، ملک 24 ہزار ارب قرضے میں تھا، ہر ادارہ گروی رکھوا دیا گیا تھا تو ملک کیسے ترقی کرے گا،فضل الرحمن کنفیوز ہے کشمیر کمیٹی کا سربراہ تھا ،کبھی اسکے منہ سے کشمیر کا نام نہ سنا ،فضل الرحمن اسلام نہیں اسلام آباد کیلئے نکل رہا ہے۔

