لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے سروسز اسپتال میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف زیر علاج ہیں جہاں سے ان کی حالت سے متعلق تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں، ان کے پلیٹ لیٹس کم ہو رہے ہیں اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 7 ہزار ہے، ایسی صورتحال میں نیب افسران نے نواز شریف کو خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کا بلڈ گروپ او پازیٹو ہے، نیب کے پانچ افسران اور اہلکاروں کے گروپ نے خون عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کے صاحبزادے نے نواز شریف کو خون کا عطیہ دیا ہے۔

