کراچی( کامرس رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی وجہ بینک اکائونٹس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے متعلقہ بینک سے بذریعہ ای میل عام ڈاک رابطہ کرنے کی ہدایت کی‘ ساتھ ہی شناختی دستاویزات جیسے موثر پاسپورٹ‘ ویزا‘ سی این آئی سی اور نیکوپ( قومی شناختی اکرڈ برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی) فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہ دستاویزات بائیو میٹرک تصدیق کیلئے بطور متبادل قبول کی جائینگی تاکہ وہ اپنے بینک اکائونٹس حسب معمول استعمال کرسکیں ۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو بیرون ملک مقیم صارفین سے ہر ممکن تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

