English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت نے 5 ہزار کنٹینر پکڑ لئے

روکے گئے کنٹینر 24 گھنٹوں کے اندر اندر نہ چھوڑے گئے تو ملک بھر میں کام بند کردیں گے، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز
حکومت کی نالائقی کے باعث کاروبار متاثر ہو رہا ہے، رانا محمد اسلم و دیگر کی پریس کانفرنس
کراچی( کامرس رپورٹر) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو متنبہکیا ہے کہ اگر24گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پکڑے گئے5ہزار سے زائد کنٹینر نہیں چھوڑ گئے تو وہ مکمل طور پر کام بند کردیں گے۔ جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسلم‘ جنرل سیکریٹری غلام محمد آفریدی اور نائب صدر غلام محمدیاسین نے کہا کہ حالیہ دھرنے اور احتجاج کو روکنے کیلئے حکومت نے5ہزار کنٹینر پکڑ لئے ہیں۔ مال بردار گاڑیاں پنجاب اور کے پی کے میں پکڑی جارہی ہیں۔ کنٹینرز میں کھانے پینے کی اشیا سمیت ادویات بھی شامل ہیں اور ان اشیاء کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا یومیہ ساڑھے7کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی گاڑیاں پکڑی جارہی ہیں۔ ہم کاروبار بند نہیں کرنا چاہتے ۔اس پکڑ دھکڑ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے۔ دھرنا دور ہے مگر یہ دھرنے سے پہلے حالات خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہم پہلے ہی نقصان میں ہیں۔ ہمارے لوڈ کنٹینر چھوڑ دیئے جائیں تو گاڑیاں اور خالی کنٹینرز حکومت کو فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے