English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج صبح سٹی کورٹ میں آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن، 15 پکڑے گئے

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح ایدھی رضا کاروں کی جانب سے سٹی کورٹ کے اندر اور اطراف میں آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن15 سے زائد کتے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کے اندر اور اس کے اطراف میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایدھی رضا کاروں نے بھر پور آپریون کرتے ہوئے15 سے زائد کتوں کو جال کی مدد سے پکڑلیا پکڑے جانیوالے کتوں کو سوزوکی میں بند کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایدھی رضا کاروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کتے کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ معصوم شہری آوارہ اور پاگل کتوں کے کاٹنے سے محفوظ رہ سکیں۔ واضح رہے کہ ڈی ایم سی‘ کے ایم سی کی مکمل ناکامی کے بعد ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے