کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ انور علی شاہ کی عدالت نے میئرکراچی وسیم اختر کو وزیر اعلیٰ ہائوس پر احتجاج کیس میں باعزت بری کر دیا۔ شہر میں پانی بحران حل کرنے کے مطالبہ کے لئے میئر کراچی وسیم اختر نے 5 جون 2016 کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ 8جون 2016 کو ان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں وزیر اعلیٰ ہائوس پر حملہ ،توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام کی ایف آئی آر کاٹی گئی تھی۔ عدالت نے جمعہ کوان کے وکیل ارشاد بندھانی کی درخواست پر میئر کراچی وسیم اختر کو اس مقدمہ سے باعزت بری کر دیا۔

