English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ کراچی میں مہاجر ثقافتی میلہ اختتام پذیر

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت 3 روزہ میلے کے آخری روز مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا
ہم جس تہذیب کے وارث ہیں اس نے دنیا کے حکمرانوں کو بھی آداب سکھائے ہیں، عامر خان کی کارکنان سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام 3 روزہ مہاجر ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس کے تیسرے اور آخری روز جامعہ کراچی کے ہاکی گرائونڈ میں سادہ اور پروقار مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت انور شعور نے کی، جبکہ دیگر شعرا میں عارف شفیق، احمد نوید، رونق حیات، راشد نور، قندیل جعفری، یاسر صدیقی، سبین سیف، سیما غزل، مومن، حیدر حسین جلیسی، حکیم ناصف، شائستہ سحر، علی زریون اور تہذیب حانی شامل تھے اس پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق، فیصل سبزواری، اراکین اسمبلی حافظ اسامہ قادری، علی خورشیدی، صداقت حسین، چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی، اے پی ایم ایس او کے انچارج شہریار خان و اراکین موجود تھے۔ اس موقع پر عامر خان نے کارکنان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے پروگرام ہمارے شاندار ماضی کی یاد تازہ کرتے ہیں اور ہمیں یہ واضح کرنے میں آسانی ہوتی ہے کہ مہاجر اپنی تہذیب کو بھولے نہیں وہ ایک انتہائی مہذب تہذیب اور روایت کے امین ہیں، یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ہم جس تہذیب کے وارث ہیں اس نے دنیا کے حکمرانوں کو بھی آداب سکھائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے