English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد میں بہتری کے آثار وزیر اعلیٰ کراچی کو تیزی سے ترقی دینے کیلئے متحرک

شہر کو پرامن اور خوشحال بنانے کیلئے مقامی وسائل، ڈونر ایجنسیز کے ماہرین اور وسائل کے استعمال کیلئے کوشاں ہیں، مراد علی شاہ
چائنا کی سرکاری کمپنی انرجی کے 8 رکنی وفد سے ملاقات، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو چائنیز فرم کے ساتھ ایک اور اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر کراچی آگے بڑھتا ہے (معیشت کے حوالے سے) تو سارا ملک آگے بڑھتا ہے لہٰذا کراچی کو تیزی سے ترقی دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے وہ مقامی وسائل اور ڈونر ایجنسیز کے ماہرین اور وسائل کے استعمال کے لیے کوشاں ہیں تاکہ کراچی ایک پرامن اور خوشحال شہر بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات چائنا کی سرکاری کمپنی انرجی چائنا کے 8 رکنی وفد جس کی قیادت اس کے صدر لیوبکس زیان کر رہے تھے سے وزیراعلیٰ ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں سندھ حکومت کے ساتھ پانی کے شعبے اور کراچی میں پانی کی تقسیم کے سلسلے میں مل کر کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کے فور نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اسے مکمل کیا جائے گا، شہر کو 1200 گیلن کی ضرورت کے برخلاف صرف 500 ایم جی ڈی پانی روزانہ مل رہا ہے ہم بلک پانی کی فراہمی میں اضافے کے مختلف طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔ اجلاس میں مل کر کام کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائنیز کمپنی نے حب سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی۔ چائنیز کمپنی نے کراچی میں 100 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کے لیے تخمینی لاگت کے ساتھ ساتھ دیگر تفصیلات سمیت ویسٹ واٹر کے ٹریٹمنٹ کے لیے پلانٹ لگانے کے لیے کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے