کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیر سلطانہ کی 27 ویں برسی 27 اکتوبر اتوار کو منائی جائے گی۔ فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنے والی بیسویں صدی کی معروف ہیروئن نیر سلطانہ 1937ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی بطور ہیروئن پہلی فلم قاتل تھی جوکہ 1955ء میں ریلیز ہوئی جبکہ ان کی آخری فلم تین یکے تین چھکے تھی جو کہ 1991ء میں ریلیز ہوئی نیر سلطانہ نے معروف فلمی ہیرو درپن سے شادی کی وہ 27 اکتوبر 1992ء کو کینسر کے موذی مرض کا شکار ہو کر چل بسی تھیں انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا۔

