ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی مارچ کی کامیابی سے طالبان جیسی حکومت قائم ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے نفرت میں اندھے ہوکر کچھ نام نہاد لبرلز اسلام آباد کی جانب رواں دواں انتہا پسندانہ مارچ کی حمایت کررہے ہیں، یاد رکھیں ایسے مارچ کی کامیابی کا مطلب پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی تماش بینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں، پھر بھی مجھے بہت خوشی ہے کہ دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں اور چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی، جبکہ بسیں بھی پاکستان میں بنیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں