English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی خوشنودی کیلئے افغان حکومت اندھی ہوگئی

پاکستانی سفارتخانے میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب روکنے کی کوشش
تقریب سے 2گھنٹے پہلے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کروادیا
مظاہرین پاکستان مخالف نعرے اور مہمانوں کو دھمکا تے رہے ‘پاکستانی سفیرکی گفتگو
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت بھارتی خوشنودی کیلئے اندھی ہوگئی ، افغان حکومت کی پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر یوم سیاہ سے متعلق تقریب روکنے کی کوشش، تقریب سے 2گھنٹے پہلے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہر شروع ہوگیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق افغان حکومت بھارتی خوشنودی کیلئے اندھی ہوگئی ، افغان حکومت کی پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر یوم سیاہ سے متعلق تقریب روکنے کی کوشش، تقریب سے 2گھنٹے پہلے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہر شروع ہوگیا۔ پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ نے بتایا کہ آج سفارتخانے میں کشمیر یوم سیاہ سے متعلق تقریب ہونا تھی جس میں سفارتکاروں، صحافیوں ، سیاسی عمائدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کرنا تھی۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ مظاہرین پاکستان مخالف نعرے لگا رہے ہیں اور سفارتخانے آنے والیمہمانوں کو دھمکا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مظاہر ے کے باعث تقریب میں آنیوالے مہمان سفارتخانے میں نہیںآپارہے۔اس معاملے پر جب افغان حکام سے رابطہ کیا گیا تو کوئی جواب نہیں ملا جبکہ افغان پولیس کا کہناہے کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور پولیس کی ملی بھگت سے احتجاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے