English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایم ڈی سی کی تحلیل ینگ ڈاکٹرز آج پیدل مارچ کا آغاز کرینگے

سول اسپتال سے ریلی کی شکل میں کراچی پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا جائے گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پیر 28 اکتوبر دوپہر 2 بجے شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر نزد سول اسپتال سے پی ایم ڈی سی کی تحلیل اور اس قسم کے سرکاری اقدامات کے خلاف پیدل مارچ کا آغاز ہوگا، شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے ڈائو میڈیکل کالج پہنچیں گے جہاں سے ڈائو یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس میں شریک ہو جائیں گے۔ یہ مارچ ریلی کی صورت میں کراچی پریس کلب پہنچے گا جہاں مظاہرہ کیا جائے گا جس میں مقررین سرکاری اقدامات کے خلاف اپنے خدشات، تحفظات اور آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے