سکھر( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکھر سے بذریعہ خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کندھ کوٹ اور پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا اور ہندوئوں کی دیوالی کی تقریبات میں شرکت کی اور دیوالی کی مبارکباد دی۔

