English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی والوں نے ٹیکس دینے کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ہے خالد مقبول صدیقی

ملک بھر میں زرعی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں، نیٹ ٹیکس بڑھانے کیلئے زرعی ٹیکس عائد کیا جانا چاہئے، ایم کیو ایم پاکستان
کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صرف کراچی نے ہی ٹیکس دینے کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ہے ، ٹیکس لگانے کی شرط ہے جو کما رہا ہے وہ ٹیکس دے ، ابھی ملک میں زرعی آمدنی کرنے والوں ہر کوئی ٹیکس نہیں ،جس سے پوچھا جارہاہے وہ زرعی آمدنی بتا کر بچ جاتا ہے ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنا ہی ہوگا۔انہوں نے بطورمہمان خصوصی ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں چیئرمین کیپ کوکب اقبال،چیئرمین سائوتھ زون ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور انکی ٹیم کی جانب سے 14 ویں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی تقریب میں ہمدراد کی سربراہ محترمہ سعدیہ راشد،ہاشمی سرمہ کے راشد ہاشمی،روزنامہ نئی بات کے سینئرکامرس رپورٹرمسعوداحمدصدیقی سمیت دیگر شخصیات کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ اور میڈلز تقسیم کئے۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے تناظر میں سب کو احتجاج کا حق حاصل ہے ،ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے ،اسے لئے احتجاج میں شرکت نہیں کریںگے ،مولانا فضل الرحمن کا اپنا تنظیم معاملہ ہے ،دھرنا اور احتجاج ہر ایک کا جمہوری حق ہے تاہم ایسے موقع پر لیڈروں کے پلیٹ لیٹس کم ہونا حسن اتفاق ہے یا کچھ اور ؟۔ ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،کشمیر میں جو ہورہا ہے اسکا نہ کبھی دیکھا اور نہ سنا ،دنیا کا طویل ترین کرفیو مقبوضہ کشمیر میں تاحال جاری ہے، ایم کیوایم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اورہم کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے