English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گودام میں آگ لگنے سے 3 ٹرکوں پر لدا سامان خاکستر

سائٹ ایریا میں گلبائی کے قریب گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں گودام میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبائی کے قریب گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام میں کھڑے ہوئے3ٹرکوں پر لدے ہوئے کپڑوں کے تھان اور کترنوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور تینوں ٹرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ4 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور تقریباً3 گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے گودام کو جلنے سے بچالیا۔ فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق3 ٹرک جزوی طور پر جل گئے جبکہ ان پر لدا ہوا سامان جس میں کپڑے کے تھان اور دیگر سامان شامل تھا مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے