اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پاکستانی طالب علم کو اغوا کرلیا گیا، ڈاکٹر وقار کو خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اہلکاروں نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک اور پاکستانی این ڈی ایس کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالب علم ڈاکٹر وقار کو کابل سے 26اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا۔ڈاکٹر وقار کو ساتھ لے جانے والوں نے اپنا تعارف خفیہ پولیس کے طور پر کرایا تھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار کے دوست نے جاداوول پولیس کو مقدمے کی درخواست دی تھی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔پولیس کا مؤقف تھا کہ ڈاکٹر وقار خفیہ پولیس کے پاس ہے لہٰذا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا، پاکستانی حکام نے یہ معاملہ افغان وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق افغان حکام نے این ڈی ایس کی جانب سے طالب علم کو اغوا نہ کرنے کی تاحال تردید نہیں کی ہے، پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے افغان حکام کو72گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے، بازیابی نہ ہونے پر پاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پر انتہائی قدم اٹھانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’انسٹاگرام‘ کے بعد ’ایکس‘ پر سونیا گاندھی کا ڈیبیو، اپنی کتاب کی پہلی جھلک دکھائی، راجیو گاندھی سے پہلی ملاقات کو کیا یاد
- آئسا صدر نیہا بورا کا ’پیس بانڈ‘ پر دستخط کرنے سے انکار
- تمل ناڈو: محکمۂ تعلیم نے اسکولی عمارتوں کی جانچ اور احاطوں کو محفوظ بنانے کی دی ہدایت
- دہلی کے ایک سرکاری اسکول میں 12 ویں کی طالبہ نے خود کو لگائی آگ، موقع پر ہی موت، پولیس تحقیقات میں مصروف
- ’مخالفین سے بدلا لیا جا رہا‘، مشہور اداکار نصیرالدین شاہ نے بی جے پی کو بنایا تنقید کا نشانہ
