ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف بیرون ملک علاج کا فیصلہ خود کرینگے، شہباز شریف

لاہور: ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کا فیصلہ خود کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاون میں شہباز شریف کی صدارت میں ہوا جس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا تنویر ، خرم دستگیر، امیر مقام، ایاز صادق، عطاء اللہ تارڑ، ظفر اقبال جھگڑا اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کا فیصلہ خود کریں گے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے لاہور کی تنظیم کو ہدایت کی ہے کہ آزادی مارچ کے لاہور پہنچنے پر اس کا بھرپور استقبال کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں