کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ قافلے کے شرکاء نے اتوار کی رات ڈیڑھ بجے سکھر بائی پاس پہنچ کر قیام کیا جہاں شرکاء کیلئے جے یو آئی سندھ کی جانب سے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ قافلے کے شرکاء کے قیام کیلئے طویل فاصلے تک شامیانے نصب کئے گئے تھے جبکہ شرکاء کی بریانی سے تواضع کی گئی۔

