کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان کیارجنوب مغرب کی جانب سست رفتاری سے بڑھ رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان کیارجنوب مغرب کی جانب سست رفتاری سے بڑھ رہا ہے، طوفان کی رفتارفی گھنٹہ 10 سے 12 کلومیٹر ہے جب کہ کیارطوفان کراچی سے 730 کلومیٹردوری پرہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے کہا کہ طوفان کے گرد 230 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، آج سے طاقتورترین طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، طوفان کے باعث سمندرمیں طغیانی ہے اور بلند لہریں بھی بن رہی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا جب کہ شہرمیں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔

