English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافیوں کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں ٗ پیمرا

27اکتوبر 2019کا خط میڈیا پر پابندی کیلئے نہیں بطور ایڈوائزری جاری کیا تھا
پیمرا اپنے قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے اظہار رائے کی مکمل حمایت کرتا ہے ٗ وضاحتی بیان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اینکرز پر پابندی کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ پیمرا کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے 27 اکتوبر 2018ء کے خط کو میڈیا پر پابندیوں کا تاثر دیا گیا مذکورہ خط کو پیمرا قوانین کے تحت بطور ایڈوائزری جاری کیا گیا تھا، پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وقتاً فوقتاً پیمرا عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات سے متعلق مباحثوں پر پابندی کے خلاف عملدرآمد نہ ہونے پر ایسی ایڈوائزری جاری کرتا رہا ہے۔ صحافیوں کی ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی سے متعلق کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی اور پیمرا کی جانب سے نہ ہی حالات حاضرہ پر طویل دورانیے کے شوز میں زیادہ اینکرز اور مہمانوں کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پیمرا اپنے قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے اظہار رائے کی مکمل حمایت کرتا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز پیمرا نے ٹی وی چینلز پر ہونے والے تبصروں اور تجزیوں کے حوالے سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس میں نیوز چینلز کو عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر تبصروں سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے