English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندری پانی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم

ماہی گیر آبادیوں اور جزیروں میں پانی داخل ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے
چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر اور ڈپٹی کمشنر غربی فیاض عالم سولنگی کا ہنگامی دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سمندری طوفان کے باعث سطح سمندر بلند ہونے سے مختلف جزیروں میں پانی داخل ہوگیا، سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ فیاض عالم سولنگی نے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے شروع کر دیے۔ چیئرمین عبدالبر نے کہاکہ وہ ماہی گیر آبادیوں کی سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے، جبکہ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کی ہدایت پر بابا آئی لینڈ، شمس پیر آئی لینڈ اور کیماڑی کے علاقوں میں تین امدادی کیمپ لگا دیے گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے ماہی گیر آبادیوں اور جزیروں میں پانی داخل ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ فیاض عالم سولنگی نے ہنگامی دورے شروع کر دیے، سمندر بلند ہونے کی وجہ سے بابا بھٹ، شمس پیر، ڈام بندر، کند ملیر، ابراہیم حیدری سمیت مختلف جزیروں و ماہی گیر آبادیوں میں ماہی گیروں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کی ہدایت پر بابا آئی لینڈ، شمس پیر، آئی لینڈ اور کیماڑی کے علاقوں میں فوری طورپر تین امدادی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ ماہی گیر آبادیوں میں تیزی سے امدادی کام انجام دیے جاسکیں۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے