ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ:روزگار کے قوانین کی خلاف ورزی پر سکھوں کے گردوارے کوایک لاکھ ڈالر جرمانہ

جنوبی آکلینڈ کے ایک سکھ گردوارے کی انتظامیہ کو روزگار کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ہریپریت اور جسویندر سنگھ اکتوبر 2017 سے پچھلے سال مئی تک پاپاٹوائٹو میں سری گرو سنگھ سبھا کے زیر اہتمام ملازمت کرتے تھے۔لیکن چھ ماہ کے کام کے لئے ، ہرپریت سنگھ کو صرف 2000 ڈالر نقد اور جسونندر سنگھ کو 1000 ڈالر ادا کیے گئے۔
لہذا انہوں نے اس سال کے شروع میں گردوارے کے خلاف ایمپلائمنٹ ریلیشن اتھارٹی میں کیس دائر کر دیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اتھارٹی کو معلوم ہوا کہ اس گردوارے نے روزگار کے معاہدوں ، کم سے کم اجرت ایکٹ اور چھٹیوں کے ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
چنانچہ اتھارٹی نے گردوارے کو حکم دیا کہ وہ ہریپریت سنگھ کو ،32000اور جسویندر کو34000 ڈالرمعاوضہ ادا کرے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق روزگار کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گردوارے کو 40000ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
گردوارے کی انتظامیہ نے دونوں پر الزام لگایا تھاکہ وہ مقدس کتابوں کی چوری میں ملوث تھے اور یہ کہ انہوں نے بغیر کسی نوٹس کے اپنی نوکری چھوڑ دی، لیکن اس دعوے کو اتھارٹی نے مسترد کردیا۔
اتھارٹی کے مطابق ، گردوارہ معاہدے کے مطابق ، ہندوستان سے نیوزی لینڈ تک سفر کرنے کے اخراجات فراہم کرنے میں بھی مندر ناکام رہا۔اتھارٹی نے بتایا کہ انتظامہ نے دونوں کے پاسپورٹ ان کی آمد پر لے لئے تھے اور انہیں سفر کے لئے گاڑی اور فیول کارڈ نہیں بھی نہیں دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں