English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ نے احتجاج ختم کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ نے سندھ حکومت کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔ منگل کو این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ نے اپنی عدم مستقلی پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، احتجاجی اساتذہ نے پریس کلب سے آگے بڑھ کر سندھ اسمبلی کا رخ کیا تو پولیس حرکت میں آگئی اور احتجاجی اساتذہ اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس دوران اساتذہ کی پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کی گئی، بعدازاں کمشنر ہائوس سے ایک وفد نے سعید غنی سے مذاکرات کرکے یقین دلایا کہ اسمبلی میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے