English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دکانیں بند کرانے کے الزام میں تاجر رہنما کی گرفتاری اور رہائی

رینجرز نے ایف بی آر کے خلاف احتجاج میں سرگرم تاجر رہنما کو رات گئے حراست میں لیا تھا
پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاجروں کو دبائو میں لانے کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے، محمود حامد
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی میں ایف بی آر کیخلاف احتجاج میں سرگرم تاجر رہنماکو رات گئے رینجرز نے حراست میں لے لیا تاجر رہنما پر زبردستی دکانیں بند کرانے کا الزام لگایا گیا تھا تاہم پوچھ گچھ کے بعد تاجر رہنما کو تنبیہ کرکے چھوڑ یا گیا آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے صدر محمود حامد نے اس صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تاجروں کو دبائو میںلانے کے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوف زدہ نہیںگے۔ مطالبات کی منظوری تک ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے