English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی دو بڑی جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن کو شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ جب تک مظاہرین پرامن رہیں گے، حکومت سہولت دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام انصار الاسلام کے کارکنوں کو بھی دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء نے لاہور میں رات گریٹراقبال پارک میں خیموں میں گزاری، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وحدت روڈ پر پارٹی رہنما ریاض درانی کی رہائش گاہ پر آرام کیا، آزادی مارچ کے شرکاء آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارچ کے شرکاء کا مینار پاکستان پر پڑاؤ غیر قانونی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے یہاں پڑاؤ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے