English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن کے جلسے والی جگہ پر آگ لگ گئی

آگ ایچ نائن سیکٹر میں لگی جہاں مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کا جلسہ کریں گے
پشاورموڑ کے قریب اتواربازارمیں آگ لگنے سے1000اسٹال جل کرراکھ ہوگئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں پشاورموڑ کے قریب اتواربازارمیں آگ لگنے سے 1000اسٹال جل کرخاک ہوگئے۔ آگ ایچ نائن سیکٹر میں لگی جہاں مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کا جلسہ کریں گے۔اسلام آباد میں پشاورموڑ کے قریب اتوار بازار آگ کی لپیٹ میں آگیا۔آگ کی شدت کے باعث 250اسٹال اس کی زد میں آگئے۔ آگ لگنے سے گارمنٹس اور لنڈے کے اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے۔ فائربریگیڈ کی بارہ گاڑیوں اور نیوی کے فائر فائٹر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ پر دو سے تین گھنٹوں میں قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں پولیس،بازارانتظامیہ اوراے سی انڈسٹریل شامل ہیں۔آگ ایچ نائن سیکٹر میں لگی جہاں مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کا جلسہ کریں گے۔ بازار میں کل تین ہزار کے قریب اسٹالز ہیں،بازار میں آتشزدگی کا اب تک یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے