ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل مکنزی نے البغدادی کے خلاف کارروائی کی تصاویر اور وڈیو جاری کر دی

امریکی سنٹرل کمان کے سربراہ، جنرل فرینک مکنزی نے وہ تصاویر اور وڈیو جاری کی ہے جس چھاپے کے دوران گزشتہ اختتام ہفتہ دولت اسلامیہ کے سرغنے، ابو بکر البغدادی کو ہلاک کیا گیا۔

یہ تصاویر اور وڈیو ’ڈی کلاسی فائی‘ ہونے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

انھوں نے بدھ کے روز پینٹاگان میں اخباری نمائندوں کو اس فوجی کارروائی، تصاویر اور وڈیو کی تفصیل بتائی۔

تصاویر میں شام کے صوبہ ادلب میں اُس عمارت کا احاطہ دکھایا گیا ہے جسے چھاپے میں نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ البغدادی اس عمارت میں چھپا ہوا تھا۔

امریکی سنٹرل کمان نے ٹوئیٹر پر وڈیو شیئر کی ہے جس میں عمارت کے احاطے کے قریب جنگجو دیکھے جا سکتے ہیں، جب چھاپے میں شریک امریکی طیارے پر نیچے سے فائر کھولا گیا۔

اور یہ شمال مغربی شام کے علاقے میں واقع وہ کمپاؤنڈ ہے جہاں البغدادی چھپا ہوا تھا۔

سنٹرل کمان کے کمانڈر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کارروائی کے دوران دو افراد اور دو خواتین ہلاک ہوئیں؛ جب کہ دو بچے جن کی عمر شاید 12 برس سے کم تھی اس وقت ہلاک ہوئے جب البغدادی نے بم بندھی جیکٹ کو بھک سے اڑا دیا۔

مکنزی نے یہ بھی بتایا کہ اپنے آخری لمحات میں البغدادی نے سرنگ کے اندر سے فائر کھولا، جس کے اندر وہ گھس گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ البغدادی بچوں کی طرح ’’چیخیں مار رہا تھا، رو رہا تھا اور ریں ریں کر رہا تھا‘‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں