English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے ڈی اے انجینئر، ایس بی سی اے افسران کے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے کا انکشاف

عادل عمرسمیت دیگر اہم عہدوں پرتعینات سرکاری افسران پیکج کے کوڈ ورڈ سے کام کر رہے ہیں ، پیکج میں 3سہولتیں دی جاتی ہیں
صرف ایک غیرقانونی شادی ہال سے 15 کروڑروپے رشوت لی ، 71 آپریشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلے گا کتنے کی کرپشن کی گئی
ایسٹ زون کے 3ٹاؤن میں ہزاروں غیرقانونی تعمیرات ہوئیں، بدعنوان افسران کی جیبیں بھریں،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے انجینئر، ایس بی سی اے افسران کے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ سرکاری افسران پیکج کے کوڈ ورڈ سے کام کر رہے ہیں ، پیکج میں 3سہولتیں دی جاتی ہے۔ صرف ایک غیرقانی شادی ہال سے 15 کروڑرشوت لی گئی، 71 آپریشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلے گا کتنے کی کرپشن کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ نے حیرت انگیز حقائق سے پردہ اٹھا دیا،ضمیرعباسی نے نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہم عہدوں پرتعینات سرکاری افسران پیکج کے کوڈ ورڈ سے کام کر رہے ہیں، گرفتار سرکاری افسران سے تفتیش کے بعد انکشاف سامنے آئے۔انکشاف کیا گیا کہ کے ڈی اے انجینئر، ایس بی سی اے افسران غیرقانونی کاموں میں ملوث ہیں جبکہ عادل عمرسمیت دیگر افسران غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ضمیرعباسی نے بتایا پیکج کامطلب ہوتا ہے کہ آپ کو 3سہولتیں دی جائیں گی ، جن میں غیرقانونی منزل، علاقہ رہائشی ہو لیکن کمرشل تعمیرات کرنا شامل ہیں جبکہ رفاہی پلاٹ کو غیرقانونی تبدیل کرکے بلڈنگ بنانا بھی پیکج میں شامل ہیں۔ضمیرعباسی نے انکشاف کیا بغیر ایس بی سی اے اپروول پلان کی تعمیرات مکمل کرنا پیکج میں شامل ہیں، پیکج ایس بی آئی انسپکٹر سے اے ڈی پھر ڈائریکٹر تک بات جاتی ہے، تمام پیکج کی شرط رات میں تعمیرات کامکمل کرنا شامل ہے۔ضمیرعباسی نے بتایا ایسٹ زون کے 3ٹاؤن میں ہزاروں غیرقانونی تعمیرات ہوئیں، بدعنوان افسران کی جیبیں بھریں، سرکار کو نقصان ہوا،عادل عمر کو نیب نے میگا کرپشن کے معاملے پربھی گرفتارکیا، عادل عمر کے خلاف مقدمہ کیا جس پر اسے ہٹا دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کراچی کے71 مقامات پراینٹی کرپشن نے کارروائی کرنی تھی، صرف ایک غیرقانونی شادی ہال سے 15 کروڑرشوت لی گئی، 71 آپریشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلے گا کتنے کی کرپشن کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے