سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں نکلنے والے آزادی مارچ کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے متصل شہر راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نجی اسکولز آج بند ہیں، جبکہ قائدِ اعظم یونی ورسٹی 2 دن بند رہے گی، جس کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ادھر راول پنڈی ضلع کے تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بھی آج بند ہیں، جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بھی غیر معینہ مدت تک بند رہے گی۔

