تاجر برادری کی ہڑتال کامیاب بنانے پر اپنی تمام مارکیٹوں کے دکانداروں کے شکر گزار ہیں، ایس ایم عالم
کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی کے تجارتی حب اولڈ سٹی ایریا میں تاجروں کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تمام مارکیٹوں میں مکمل شٹر ڈائون رہا۔ حکومت نے تاجروں کے اتحاد کی وجہ سے مطالبات تسلیم کئے ہیں ۔اولڈ سٹی ایریا تاجر اتحاد کے چیئرمین ایس ایم عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اولڈ سٹی ایریا کی تمام مارکیٹوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری اپیل پر اپنی مارکیٹ بند رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے اتحاد کے ذریعے اپنے خلاف کی جانیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنادے گی ہم نے حکومت کو بتادیا ہے کہ کراچی سے خیبر تک تاجر برادری مکمل طور پر متحدہ ہے۔

