English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی خواجہ اظہارالحسن

الیکشن جیتنے کے باوجود ہمارے پاس آنا لازمی ہوتا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنان آج بھی اپنے نظریہ پر قائم ہیں، رکن رابطہ کمیٹی
تحریک اس وقت نازک دور سے گزر ررہی ہے، آپس کے اختلافات ختم کرنا ہونگے، ملیر ٹائون میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی خصوصیت سے نوازاہے کہ چاہے کوئی بھی سیاسی جماعت الیکشن جیت لے اسے اپنی حکومت بنانے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے پاس لازمی آناہوتا ہے ۔ تحریک اس وقت بہت نازک دور سے گزر رہی ہے ہمیں آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایم کیو ایم کی سوچ اور فکر و فلسفہ کو ساتھ لیکر چلنا ہے یہ باتیں گزشتہ روز ملیر ٹائون کے جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جنرل ورکرز اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی ابو بکر صدیقی ،انچارج واراکین سی او سی ،ٹائون و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان، بلدیاتی نمائندہ گان ،شعبہ خواتین، ایلڈرزونگ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔خواجہ اظہار الحسن نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اس مشکل وقت میں اپنا بھر پور دفاع کرنے کی کوششیں کر رہے ہیںکچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ ایم کیو ایم پاکستان یا کراچی کی دوسری تنظیمیں آپس میں ایک دوسرے کیخلاف باہمی چپقلش کا اظہار کرکے تیسرے فریق کوفائدہ اٹھانے دیں تو ایسا نا ممکن ہے کراچی اور شہری سندھ کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم پاکستان اور اسکے کارکنان اپنے نظریہ پر قائم و دائم ہیں۔خواجہ اظہار نے کہا کہ 22اگست سے پہلے ہم یہ دیکھتے تھے کہ کون بول رہا ہے لیکن آج ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کیا بول رہا ہے اور اسکی باتوں کو غور سے سننا ہے اگر اس کاکوئی عمل تحریک کیخلاف ہوا تو وہ تنظیم کو بربادی کی طرف لے جائیگا اور ایم کیو ایم پاکستان آپکے دلوں کی آواز ہے اسے بربادی کی طرف لے جانے والے نہ آپکے دوست نہ ایم کیو ایم پاکستان کے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ تحریک کے مفاد کے خاطر ہم حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ایم کیو ایم پاکستان ملک کی سلامتی کے لئے حکومت کیساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کیخلاف ہر ایشو پر آواز اٹھانے کا ہنر ہم جانتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے