English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹویٹر پر شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ ٹرینڈ کرتا رہا

لاہور (آئی این پی) تیزگام ٹرین میں آتشزدگی کے افسوسناک حادثے کے بعد ٹویٹر پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور استعفے کا مطالبہ ٹرینڈ کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین آتشزدگی واقعے کے فوراً بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا، بہت سے لوگوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے فوری طور پر انکوائری کروانے اور ان کی نااہلی پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

ریلوے ملازمین کا بھی شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین کامریڈ منظور رضی امجد خان، رائو محمد نسیم، ریلوے محنت کش یونین کے چیئرمین کامریڈ عبدالمجید سولنگی سمیت ریلوے ملازمین کی تمام تنظیموں اور مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کے قلمدان سنبھالنے کے بعد سے ٹرینوں کے ریکارڈ حادثات ہوئے ہیں اور شیخ رشید احمد کا یہ دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا ہے کہ ان کے دور میں کم حادثات ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے