ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آپ تقریر کریں گے یا سوال ؟تم نے ٹھیکہ تو نہیں لیا ہوا؟

شیخ رشید کا ٹرین حادثے کے بعد ’’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ والا رویہ
اپنے کرتوتوں پر شرمانے یا معذرت کے بجائے الٹا آنکھیں دکھانا شروع کردیں
ٹرین حادثے سے متعلق سوالات کرنے پر میڈیا کے نمائندوں پر چڑھائی کردی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے کے بعد ’’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ والا رویہ اپنا لیا، شیخ رشید نے اپنی کرتوتوں پر شرمانے یا معذرت کی بجائے الٹا آنکھیں دکھانا شروع کردیں،ریلوے حادثے پر سوالات کرنے پر میڈیا نمائندوں پر چڑھائی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹرین حادثے سے متعلق سوال پرمیڈیا نمائندے پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ تقریر کریں گے یا سوال کریں گے؟ شیخ رشید نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں ٹرین حادثے میرے دور میں زیادہ ہوئے؟ میں کہتا ہوں سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ہیں۔کل ہفتے کو ریکارڈ بھی پیش کردوں گا۔ شیخ رشید نے ٹرین حادثے پر بوکھلاہٹ ظاہر کرتے ہوئے ایک صحافی کو سوال کرنے پر کہا کہ سارے سوال ’’تْونے تو نہیں کرنے ناں؟ تم نے ٹھیکہ تو نہیں لیا ہوا؟‘‘ ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں