English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزادی مارچ پر کریک ڈاون کیلئے سیکورٹی فورسز کو فری ہینڈ دے دیا گیا

مولانا جے یو آئی رہبر کمیٹی کیساتھ مذاکرات میں طے پائے معاملات سے انحراف کر رہے ہیں
سیکورٹی کیلئے تین حصار بنائے گئے ہیں جن میں پولیس، رینجرز اور فوج شامل ہے‘پرویز خٹک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر کریک ڈاون کیلئے سیکورٹی فورسز کو فری ہینڈ دے دیا گیا، وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مولانا جے یو آئی رہبر کمیٹی کیساتھ مذاکرات میں طے پائے معاملات سے انحراف کر رہے ہیں، سیکورٹی فورسز کو فری ہینڈ دے دیا ہے، سیکورٹی کیلئے تین حصار بنائے گئے ہیں جن میں پولیس، رینجرز اور فوج شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اسلام آباد میں ہی قیام کرنے اور ہر صورت وزیراعظم سے استعفیٰ لے کر جانے کے اعلان پر حکومت نے ردعمل دیا ہے۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آزاد مارچ سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان جو معاملات طے کیے گئے تھے، مولانا فضل الرحمان ان سے انحراف کر رہے ہیں۔اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد میں کوئی دھرنا نہیں ہوگا اور مختص کی گئی جگہ پر جلسہ کرنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اور ان کے کارکنان واپس روانہ ہو جائیں گے۔ تاہم اب مولانا وعدہ خلافی کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا امن کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مولانا کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے