English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سب سے کم ٹرین حادثے میرے دور میں ہوئے: شیخ رشید

16ماہ میں صرف 3 حادثات ہوئے ہیں، استعفیٰ پر اتوار کو جواب دوں گا‘ وزیر ریلوے
جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 15،15لاکھ جبکہ زخمیوں کو 5 ‘ 5لاکھ روپے امداد کا اعلان
رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کے دور میں سب سے کم حادثے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ پر اتوار کو جواب دیں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ قانون کا احترام نہیں کرتے، ٹرین میں آگ بجھانے کا آلہ لگا ہوتا ہے لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے کا آلہ چھوٹا تھا جب کہ کسی مسافرنے اس آلہ کا بھی استعمال نہیں کیا۔شیخ رشید نے جاں بحق افراد کے ورثاکے لیے 15،15لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پانچ پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈرجلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ چھوٹے اسٹیشنوں پراسکینرکا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافرکون سے اسٹیشن سے سلنڈر لیکر چڑھے۔شیخ رشید نے کہا کہ 17اسٹیشنز کے علاوہ کہیں بھی سیکنکر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے