English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیس بک پر طبی پرہیز اور مختلف ٹیسٹ کا فیچر پیش

سان فرانسسکو( نیٹ نیوز) فیس بک نے صارفین کو صحت کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مختلف ٹیسٹ کی جانب راغب کرنے سے متعلق نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ صحت کیلئے پرہیز تدابیر یعنی پری وینٹیو ہیلتھ نامی یہ فیچر ابھی صرف امریکہ میں ہی پیش کیا گیا ہے۔ شاید اس میں عمر اور جنس کے پیش نظر مشورے دیئے جائینگے۔ خاص طور پر دل کی صحت‘ کینسر‘ اسکریننگ اور ٹیسٹ پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فلو اور سردی سے بچنے کے حفاظتی ٹیکوں کا مشورہ دیا جائیگا۔ فیس بک نے اس ضمن میں امریکن کینسر سوسائٹی ‘امریکی تنظیم برائے قلب اور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے مراکز سے رابطہ کرکے ان کے مشور ے سے یہ فیچر بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے