English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کی سیاسی صورتحال میں اتار چڑھائو تیز ہوگیا فیصل سبزواری

شہری سندھ کے عوام باشعور ہیں اور حالات کو سمجھ رہے ہیں سیاسی ماحول ختم کیا جارہا ہے
سندھ میں جمہوریت نہیں لگتا ہے بادشاہت ہے‘ جنرل ورکرز اجلاس سے رہنمائوں کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نارتھ کراچی ٹاؤن کے زیر اہتما م جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال میں اتار چڑھائو کا سلسلہ بہت تیزی سے چل رہا ہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور شہری سندھ کے عوام با شعور ہیں اور حالات کو سمجھ رہے ہیں ۔یہ بات گزشتہ روز نارتھ کراچی ٹاؤن میں فیصل سبزواری نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس اجلاس میں انچارج سی او سی فرقان اطیب،ارکین سی او سی،حق پرست رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری،حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی،ٹاؤن انچارجز و ارکین کمیٹی،یوسی انچارجز و ارکین کمیٹی،شعبہ خواتین،ایلڈرز ونگ،لیبر ڈویژن کے مرکزی زمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ میں پچھلے 12 برسوں سے سیاست نہیں ذاتی مفادات کا خیال رکھا جا رہا ہے اور یہاں سیاسی ماحول کو اسطرح ختم کیا جا رہا ہے جیسے سندھ میں جمہوریت نہیں بلکہ با دشاہت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں بلدیاتی اداروں کو ناکام کرنے کے لئے اختیارات کو چھینا گیا اور جب اختیارات اور مسائل الگ الگ ہوجائیں تو پھر لاڑکانہ اجڑے یا کراچی نا اہل سندھ حکومت خد کو اس سے لاتعلق رکھتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے