English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خان صاحب!جتنا مرضی روئیں این آر او نہیں دینگے‘مریم اورنگزیب

عمران خان صاحب!آپ عوام کے سمندر سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں، ترجمان نون لیگ
تقریر، جادو ٹونا، دھمکی ، گالی اور کوئی جھوٹ اب کام نہیں آئے گا،وزیراعظم کے بیان پر ردعمل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان صاحب!آپ عوام کے سمندر سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں، جتنا مرضی روئیں، آپ کو این آر او نہیں دیں گے ، اسلام کو اپنی جھوٹی سیاست کے لئے استعمال کرنے پر اللہ سے معافی مانگیں، وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا تقریر، جادو ٹونا، دھمکی ، گالی اور کوئی جھوٹ اب کام نہیں آئے گا، آپ کو گھر جانا پڑے گا،عوام آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ سے آزادی چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھیں پتا چل جائے گا کس نے کہاں سے پیسہ لیا اور کون کس کا ایجنٹ ہے ؟آپ کے ہوتے ہوئے ملک کی تباہی کے لئے کسی اور کی ضرورت نہیں ، آپ کے بیٹے کہاں ہیں؟ ان کی معلومات بھی قوم کو بتائیں، ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر آپ کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے ،ٹیم کو نالائق اور نااہل سربراہ ملا ہے ، کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکتا،آپ نے کرپشن کے ریٹ تین گنا کر دیئے اور مہنگائی سے غریب کا بھرکس نکال دیا ،آزادی مارچ آپ کا جھوٹ ، ڈاکہ اور چوری بے نقاب کرنے آیا ہے ، آپ کی بھول ہے کہ آپ استعفیٰ نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے