English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر : بھارتی لاک ڈاؤن کو 3 ماہ مکمل ، معمولاتِ زندگی شدید متاثر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 90 روز (3 ماہ) ہو گئے، کشمیریوں کے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مواصلاتی رابطے اب بھی منقطع ہیں۔ گزشتہ روز مسلسل 13 ویں جمعے بھی بڑی مساجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں مظاہرے بھی ہوئے، جن کے دوران بھارتی فورسز کی شیلنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔

بھارت کے دورے پر آئی ہوئی جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی کہہ دیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال اچھی نہیں، اسے ہر صورت تبدیل ہونا چاہیے۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سمیت بڈگام، گاندر بل، اننت ناگ، پلوامہ، کلگام، شوپیاں اور بارہ مولا میں متعدد کشمیری کرفیو توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کےحق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین پر بھارتی فوج کی آنسو گیس شیلنگ اور پیلٹس گنوں کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ وادی میں 90 روز سے جاری بھارتی کرفیو لرز لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل ہے، خوراک اور دواؤں کی قلت ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے 5 اگست سے اب تک مسلسل 13 ویں جمعے بھی بڑی مساجد میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔

دوسر ی جانب دورۂ بھارت پر موجود جرمن چانسلر انجیلا مرکل نےمقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کی موجودہ صورتِ حال غیر مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی خطے میں لاک ڈاؤن اتنے لمبے عرصے تک جاری نہیں رکھا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کو ہر صورت تبدیل ہونا چاہیے، مقبوضہ وادی میں طویل لاک ڈاؤن کو کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے