English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں دنیا کے سب سے بڑے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز

بیجنگ (آئی این پی) چین نے دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی سرکاری کمپنی چائنا موبائل، چائنا یونی کام اور چائنا ٹیلی کام نے اپنے فائیو جی نیٹ ورک کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل جنوبی کوریا، امریکا اور برطانیہ رواں سال فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز کر چکے ہیں۔ چینی کمپنیوں کی جانب سے پہلے فائیو جی نیٹ ورک کو آئندہ سال متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب اسے فوری طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے