ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭ ٹرین حادثے کے متاثرین غصے سے پاگل ٭ تحریک انصاف کے فردوس شمیم کو دھکے دے کر باہر نکال دیا

میرپور خاص میںاپوزیشن لیڈر کو اپنے مؤقف اور حکومت کے بیانیہ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
مسجد کے باہر موجود مظاہرین کے نعرے تیز ہوئے تو پی ٹی آئی کے رہنما گاڑی میں بیٹھ کر چلتے بنے
میرپور خاص(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے گھر جانا مہنگا پڑ گیا، حکومتی کارکردگی اور حادثے کے بعد اقدامات نہ کیے جانے پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو گزشتہ روز ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر جانا مہنگا پڑ گیا۔اپوزیشن لیڈر کا قافلہ میرپور خاص کی غریب آباد مسجد پہنچا تو ان کو اپنے موقف اور حکومت کے بیانیہ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لواحقین نے حکومتی کارکردگی پر فردوش شمیم نقوی اور ان کی ٹیم کے خلاف احتجاج کیا۔ مسجد کے باہر موجود مظاہرین کے نعرے تیز ہوئے تو فردوس شمیم نقوی گاڑی میں بیٹھ کر چلتے بنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں