موجودہ حکومت عقل سے پیدل نظر آرہی ہے
تمام اداروں کی سپورٹ کے باوجود ان سے حالات نہیں سنبھل رہے ہیں
عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ نے یوٹیوب پر اپنا ویڈیو پروگرام جاری کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے یوٹیوب پر اپنا ویڈیو پروگرام جاری کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو اشارہ مل چکا ہے کہ موجودہ حکومت عقل سے بالکل پیدل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی سپورٹ کے باوجود ان سے حالات نہیں سنبھل رہے۔ ملک کے حالات صرف آپ ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف کو واضح اشارہ ہے کہ ہمیں آپ واپس چاہئیں کیونکہ پنجاب تباہ ہو گیا ہے اور ملٹری اپنے بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہی وہ بزدار کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اپنی شرائط پر چاہتے ہیں کہ مجھے دوبارہ اقتدار دیا جائے میں سدھار سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری شہباز شریف سے کوئی بات نہیں ہوتی ، لیکن مجھے اتنا اندازہ ضرور ہے، جب کہا جا رہا تھا کہ شہباز شریف نے دھوکہ دے دیا۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو اچھے خاندان ہوتے ہیں وہاں بڑے بھائیوں کا احترام کیا جاتا ہے اور شہباز شریف نے بھی وہی کیا۔ اسی طرح اچھے خاندانوں میں جائیدادوں کے مسئلے نہیں ہوتے۔کوئی ایک بڑا شخص فیصلے کرتا ہے اور سب اْسی فیصلے کو مانتے ہیں۔اسی لیے میں نہیں سوچ سکتی تھی کہ وہ اپنے بھائی کی بے ادبی کرتے اور وہ اس طرح کی بے وقوفی بھی کبھی نہ کرتے کہ اْن کا بڑا بھائی جو سیاست میں زیادہ عقل و فہم رکھتا ہے وہ اْن کی بات نہ مانتے۔ شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے بڑے بھائی کی سْنی ہے تو اب جب کہ وہ بیمار ہیں تو پھر شہباز شریف اپنے بھائی کی بات کیوں نہیں سنیں گے۔ ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف کی مختلف قسم کی شخصیت ہے۔شہباز شریف سے میری آج تک ایک ہی ملاقات ہوئی ہے، اْن کے بارے میں میں نے اپنی کتاب میں بھی لکھا۔ ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف جو باتیں کر رہے ہیں وہ ایسے ہی نہیں کررہے ، وہ یہ سب باتیں اس لیے کر رہے ہیں کہ انہوں نے سوچ سمجھ لیا ہے اور ان کو کسی کا اعتماد بھی حاصل ہے۔

