English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرتاج گل کی2 بڑے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش

فوج ہماری ترجمان اور ہم عدلیہ کے ترجمان ہیں، ، ہمیں فخر ہے ادارے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں
مولانا 12 واں کھلاڑی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں‘ نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر زرتاج گل نے دو بڑے اداروں کو متنازع بنانے کا بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ترجمان اور ہم عدلیہ کے ترجمان ہیں، ہمیں اس پر فخر ہے کہ ادارے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اداروں کو متنازع نہ بنائیں لیکن ادارے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ترجمان ہے، اور عدلیہ کے ہم ترجمان ہیں۔ ہمیں اس پر فخر ہے۔ زرتاج گل نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسمبلی سے باہر اور 12 ویں کھلاڑی ہیں جو بچوں کو اسلام آباد لاکر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پروگرام میں ن لیگ کی رہنماعظمیٰ بخاری اور جے یوآئی ف کے رہنماغلام علی نے بھی شرکت کی۔ غلام علی نے زرتاج گل کے بیان پر کہا کہ ذرا ان کی باتوں پر غور کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے